واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے ، آفریدی کا وزیر اعظم کو خط

 واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے ، آفریدی کا وزیر اعظم کو خط

فنڈز کی عدم ادائیگی شدید مالی بحران کا باعث بن رہی ، تاخیر ڈلیوری کو متاثر کر رہی صوبائی مختص رقم 292ارب اور وفاقی ریلیز اب تک 56ارب روپے ، خط کا متن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی واجبات کی فوری اور غیر مشروط ادائیگی کی جائے ، تاخیر سے مالی دباؤ بڑھے گا۔آئینی طور پر لازم وفاقی فنڈز کی عدم ادائیگی شدید مالی بحران کا باعث بن رہی ہے ،فنڈز کی منتقلی میں مسلسل تاخیر صوبائی گورننس اور سروس ڈلیوری کو متاثر کر رہی ہے۔

صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، اصل ریلیز بجٹ اہداف سے کم رہی،قومی ذمہ داریوں کا مالی بوجھ غیر متناسب طور پر صوبے پر ڈالا جا رہا ہے ۔ خط میں لکھا گیا کہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ، آئل اینڈ گیس رائلٹیز اور این ایف سی منتقلی آئینی واجبات ہیں،وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب روپے کے بجائے 604 ارب روپے موصول ہوئے ۔مالی شارٹ فال نے کیش مینجمنٹ، بجٹ عمل درآمد اور عوامی خدمات متاثر کیں،ضم اضلاع کیلئے صوبائی مختص رقم 292 ارب اور وفاقی ریلیز اب تک 56 ارب روپے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں