چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شرقپورمیں تحصیل کورٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  عالیہ نیلم نے شرقپورمیں تحصیل  کورٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شرقپور شریف میں تحصیل کورٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

شرقپور شریف تحصیل عدالت پہنچنے پرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ اور وکلاء کی بڑی تعداد کی جانب سے چیف جسٹس عالیہ نیلم کاپرتپاک استقبال اور گلدستے پیش کئے گئے۔ افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خصوصی دعا کی۔شرکاء نے تحصیل کورٹس کے قیام کو علاقہ مکینوں کے لیے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تحصیل کورٹ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں