حمزہ شہباز کی پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کے والد کی وفات پر گھر جا کر تعزیت

  حمزہ شہباز کی پی پی رہنما  حسن مرتضیٰ کے والد کی وفات  پر گھر جا کر تعزیت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گزشتہ روزپیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے گھر آمد، ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کے والد غلام مرتضیٰ شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ۔اس موقع پر عثمان ملک،پی پی لاہور کے صدر فیصل میر ،مخدوم عثمان محمود،نیلم جبار،احسن رضوی،چودھری عاطف رفیق، بابر جمیل، شمیم صفدر،شاہدہ جبیں،مجید غوری،ذیشان شامی،نسیم صابر،بشارت علی،باؤافضل،رائے آفتاب ،بشارت علی،مدثر شاکر،کامران ڈار،محمد عمر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں