تحریک انصاف میں 5، 6 چھوٹی چھوٹی پی ٹی آئیز : خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تحریکِ انصاف کے اندر 5، 6 چھوٹی چھوٹی پی ٹی آئیز موجود ہیں۔ 8 فروری کو کیا احتجاج ہوگا۔
پہلے ایک ڈیڑھ سال میں انہوں نے خوب شور مچایا لیکن اب ان کی ہوا نکلتی جا رہی ہے ۔ تحریکِ انصاف کو سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کی حکومت کی ناقص کارکردگی نے پہنچایا ۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے تحریکِ انصاف کی طرف سے کوئی سنجیدہ جواب نہیں آیا۔ لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ خود نہ لینے سے ہی ان کی بددیانتی ظاہر ہوتی ہے ۔ تحریکِ انصاف سیاسی فائدہ تو اٹھانا چاہتی ہے لیکن ذمہ داری نہیں لینا چاہتی۔ محمود اچکزئی کے ساتھ کسی بھی وقت ہاتھ ہو سکتا ہے۔