بلوچستان ہائیکورٹ میں 6ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس12فروری کوطلب
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) بلوچستان ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 12 فروری کو طلب کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے چھ ایڈیشنل ججز کی تقرری پر مشاورت کی جائے گی۔ ایڈیشنل ججز کے لیے جان محمد گوہر، پذیر احمد بلوچ، اللہ داد روشن، عبد القیوم لہری، عنایت اللہ خان اور رحمت اللہ کے نام زیر غور آئیں گے ۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے ۔