بھاٹی واقعہ، غلط حقائق شیئر کرنے پر عظمیٰ بخاری کی معذرت

بھاٹی واقعہ، غلط حقائق شیئر کرنے پر عظمیٰ بخاری کی معذرت

انتظامیہ نے غلطی چھپانے کیلئے غلط حقائق شیئر کئے ،ذاتی طورپر شرمندہ ہوں استعفے کیلئے تیار تھی وزیراعلیٰ نے کہا آپ کی غلطی نہیں :وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(این این آئی)بھاٹی گیٹ واقعے کے حوالے سے غلط حقائق شیئر کرنے پر وزیراطلاعات پنجاب نے سوشل میڈیا پر معذرت کرلی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر وہ دلی طور پر دکھی اور شرمندہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے غلطی چھپانے کیلئے غلط حقائق شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے غلطیوں اور کوتاہیوں کو چھپایا نہیں، برملا ندامت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا وزیراعلی ٰ نے ذمہ داروں کو گرفتار کرایا، پنجاب میں انسانی جان کے ضیاع کی کوئی معافی نہیں، میں ذاتی طور پر بھی بہت شرمندہ اور معافی کی طلبگار ہوں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انتظامیہ جو بتارہی تھی وہ مجھے شیئر کرنا پڑا، استعفے کیلئے بھی تیار تھی، وزیراعلیٰ نے کہا تمہاری غلطی نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں