سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی کے رجسٹر ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے کی ہدایات

سکھ میرج ایکٹ کے تحت  شادی کے رجسٹر ایک ہفتے کے  اندر جاری کرنے کی ہدایات

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور سہولتوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت سکھ میرج ایکٹ پر مو ثر عملدرآمد اور گرمکھی سکول کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیرِ صدارت سکھ میرج ایکٹ اور گرمکھی سکول سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی کے رجسٹر ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے کی ہدایات دی گئیں جبکہ تمام قانونی اور انتظامی مراحل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں ہندو میرج رجسٹر کے اجرا کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ لاہور میں سکھ خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت شہر میں 100 سے زائد سکھ خاندان رہائش پذیر ہیں، جس کے باعث لاہور میں گرمکھی سکول کی اشد ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں