ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

عوام ، مسلح افواج ملک کیخلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کرینگے ، طلبہ پاک فوج کا براہِ راست رابطہ نوجوانوں کے اعتماد کو مضبوط بنا تا ،اساتذہ کی گفتگو

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی جس میں قومی سلامتی، سوشل میڈیا کے چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔

اساتذہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے ، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور قومی سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنانے کے لیے باشعور اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں