8 فروری کے بعد عمران سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی
دو ماہ سے آنکھ کا مسئلہ ہے ، ملاقات پر بانی پی ٹی آئی کو ئی بیان دے سکتے تھے ہسپتال جانے کا اس لئے نہیں بتایا کہ لوگ جمع ہو گئے تو کنٹرول کیسے کریں گے اب سپریم کورٹ کے ذریعے ریلیف دیا جا رہا:آج کی بات سیٹھی کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دو ماہ پہلے یہ بات کہی تھی کہ میری ایک آنکھ کو مسئلہ ہے ،شکایت آنکھ بارے اب آئی ہے جب ملاقاتیں بند تھیں۔ پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملاقاتیں اس لیے بند ہوئی ہیں وہ نہیں چاہتے کہ 8 فروری جو احتجاج کی تاریخ ہے ، اس سے پہلے عمران خان کوئی نامناسب بیان بازی کریں،اس وجہ سے ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں،8 فروری کے بعد ملاقات کی اجازت مل جائے گی،اسی دوران لگتا یہ ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ بگڑتا گیا ہے ، پھر سوچا کہ کل کو اگر علاج صحیح نہ ہوسکا تو یہ بہت بڑا داغ لگ جائے گا،دوسرا ایشو یہ ہے کہ اگر عمران خان ہسپتال جاتے ہیں تو یہ ہم کو سب کچھ بتاناپڑے گاکہ ہم اس کو ہسپتال لے جارہے ہیں۔
تو پی ٹی آئی اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ہسپتال کے باہر آجائے گی،لوگ ہسپتال اور جیل کے باہر جمع ہوجائیں گے ،تو اس کو کیسے کنٹرول کریں ،ایک نیا مسئلہ بن جائے گا،انہوں نے یہ پلان بنایا کہ عمران خان کو لے جاتے ہیں ، تین چار دن تک یہ بات چھپی رہے گی،یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ان کو اپنے ڈاکٹرز لانے دیں تاکہ عمران خان کی صحت کے بارے میں کنفیوژن اور خدشات دور ہوجائیں اور پی ٹی آئی کو یہ اشارہ دیا گیا کہ تم سپریم کورٹ چلے جائو،آپ کو ریلیف مل جائے گا،یہ کام سپریم کورٹ کے ذریعے کیا جارہا ہے تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ ہم کمزور ہیں،ان کو کہا تم ادھر چلے جائو ،ان کو کہا گیا کہ ان کاکام کردو،آج سب نے دیکھ لیا جو کچھ ہوا ہے اور جو ہونے جارہا ہے ،معائنے کیلئے صرف ڈاکٹر جائیں گے ، فیملی کے کسی فرد کو اجازت نہیں دی جائے گی،8 فروری سے پہلے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی۔