پاکستان میں شوگر کی نئی دوا متعارف کرادی گئی

 پاکستان میں شوگر کی  نئی دوا متعارف کرادی گئی

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستانی دوا ساز کمپنی میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ نے ٹائپ 2ذیابیطس کے علاج کے لیے ڈریپ کی منظوری سے ایک نئی انجکٹیبل تھراپی ٹِرزا ٹرم پاکستان میں متعارف کرا دی ہے ۔

یہ دوا ٹائپ 2 ذیابیطس میلیٹس کے نظم و نسق کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور خون میں شوگر کی سطح پر بہتر کنٹرول کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کے ثابت شدہ فوائد بھی فراہم کرتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں