شارٹ فال پورا کرنے کیلئے ٹیکس دفاتر چھٹی کے دن بھی کھلے رکھنے کا اعلان
لاہور(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ میں 45 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے تمام ٹیکس دفاتر کو چھٹی کے دن بھی کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تقریباً پونے چار سو ارب روپے کی ریونیو کمی ہوئی ہے ، جبکہ نظرثانی شدہ سالانہ ٹیکس ہدف 13,979 ارب روپے ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس حکام نے مکمل کوششیں شروع کر دی ہیں گزشتہ روز لارج ٹیکس پیئرز، میڈیم ٹیکس پیئرز اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر کھلے رہے۔ ساتھ ہی ایف بی آر کے تمام علاقائی ٹیکس دفاتر اور ٹیکس و ڈیوٹیز وصولی کے لیے مجاز بینک برانچز بھی کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔