تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 74لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ موجود
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 74 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک ، جہلم میں پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 25 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ، دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 100 کیوسک ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک ہے۔