حافظ نعیم پنجاب جاکر بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کریں،ترجمان سندھ حکومت

حافظ نعیم پنجاب جاکر بلدیاتی الیکشن  کا مطالبہ کریں،ترجمان سندھ حکومت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن اپنے حلقہ انتخاب میں جائیں، پنجاب جاکر بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کریں۔

 انہوں نے حافظ نعیم الرحمن کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوسی چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دیں، پورا استعفیٰ لکھ کرالیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ حافظ نعیم کو کراچی والے کہتے ہیں جان چھوڑو جماعتی، کراچی کی سڑکیں کمرشل کرکے بیچنے کا لائسنس دینے والے جماعتی جان چھوڑو۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو گھن کی طرح کھا جانے والے جماعتی شہر کی جان چھوڑدیں، حافظ نعیم اپنے 9 ٹاؤنز میں نئی کھودی جانے والی سڑکوں کا حساب دیں۔ کراچی والوں کو بتائیں آپ کے 9 ٹاؤن ایک ایک چیز کا ٹیکس لیتے ہیں، کام کی بات آئے تو میئر پر ڈال دیتے ہیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا زکوٰۃ کے پیسے پر تشہیری مہم چلانے والے ایمانداری کی باتیں کرتے ہیں، میئر بننے کے لیے ملک دشمن سے ہاتھ ملانے والے قوم کے لئے فکر مند ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں