ماحولیاتی تحفظ کیلئے تحقیق ،نوجوانوں کو بااختیاربنانا ہوگا :مصدق ملک

 ماحولیاتی تحفظ کیلئے تحقیق ،نوجوانوں کو بااختیاربنانا ہوگا :مصدق ملک

نئی نسل کیلئے محفوظ پاکستان ہماری ذمہ داری ،سی ایف اے تقریب سے خطاب

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تحقیق کا علم حاصل کرنا ضروری ہے ، تحقیق سے ہی ہم ماحول کو محفوظ بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں، ہمیں ترقی کے لئے مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دینا ہماری ذمہ داری ہے ، ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کے لئے نوجوانوں کا اہم کردار ہے ، چین نے جدید ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پا یا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کلائمیٹ فنانس ایکسیلیریٹر (سی ایف اے ) کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ برطانیہ کی حکومت کے تعاون سے چلنے والا تکنیکی معاونت کا پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستان کی قومی موسمیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ منصوبوں اور کاروبار کے لئے موسمیاتی فنانسنگ کے فروغ کو تیز کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کی موسمیاتی اور معاشی تبدیلی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ترقی پذیر معیشت ہیں اور ہماری نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اگر نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف اس ملک بلکہ ہماری معیشت میں بھی انقلاب برپا کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں