ایوان بالا:حکومتی ممبران کی تعداد کم، اپوزیشن کی بھرپور حاضری
پی ٹی آئی کے طرز سیاست بانی کے معاملے پر نوک جھونک ،تنقیدکا سلسلہ جاری بسنت جشن نہیں محض تہوار ،اسے منانے پرکیوں اعتراض کیا جاتا، حکومتی ممبران
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )ایوان بالامیں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے مابین پی ٹی آئی کے طرز سیاست اوربانی چیئرمین کے معاملے پر نوک جھونک اور تنقید کا سلسلہ جاری رہاجبکہ ایوان میں حکومتی ارکان کم اور اپوزیشن کے ممبران کی حاضری زیادہ رہی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے یوم سیاہ کے اعلان کے ساتھ ہی ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہیہ جام ہڑتال کیسے پرامن ہوسکتی ہے پی ٹی آئی کی سیاست سب کے سامنے ہے ، بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے باعث ایوان میں پورے سیشن میں کوئی احتجاج اورشورشرابہ نہیں ہوا تاہم بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے اوران سے ملاقات نہ کرائے جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر مسلسل ایوان میں یہ معاملہ لے آتے ہیں جس کے جواب میں حکومتی ممبران بھی اپنا ردعمل دیتے ہیں اور انہیں عدالت جانے کا مشورہ دیتے ہیں اجلاس میں بسنت پرتنقید کے جواب میں وزرا نے کہا کہ بسنت کوئی جشن نہیں محض ایک تہوارہے ، تہوار منانے پرکیوں اعتراض کیا جاتا ہے ۔