طالبان نے خطے میں خطرناک ترین حالات پیدا کرد ئیے :صدر زرداری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ہونیوالے دہشتگردی کے وا قعہ پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زوردیا ہے ۔
ایکس پر بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات پر ممنون ہے ۔ یہ پیغامات اس امر کی توثیق کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور پرتشدد نظریات کے خلاف جدوجہد مشترکہ ہے ۔انہوں نے کہا طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کرد ئیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارامؤقف بہت واضح ہے کہ کوئی ایک ملک تنہا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں ہونیوالے واقعات سے یہ بات ثابت ہے کہ جب دہشت گرد گروہوں کو بیرونی مدد اور سہولت کاری حاصل ہو تو اس کے نتائج معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک بدقسمتی سے دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کی اجازت دے کر اس جرم میں شریک ہیں۔اُن کی جانب سے مالی معاونت کیساتھ دہشتگرد وں کوتکنیکی اور عسکری وسائل بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔صدر نے افغانستان کی صورتحال پر سخت تشویش کاظہارکرتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر د ئیے ہیں جو نائن الیون کی طرح یا اُس سے بھی بدتر ہیں۔اُس وقت بھی دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں اور اس کا انجام 11 ستمبر کے سا نحہ کی صورت میں سامنے آیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی معاونت کر کے پاکستان کیساتھ علاقائی اور عالمی امن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے ۔صدرمملکت نے مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی اور تعاون پر عالمی برادری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امن، استحکام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاو شیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔