ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سمیت گریڈ 21 اور 20 کے 3 افسر تبدیل

ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سمیت گریڈ 21 اور 20 کے 3 افسر تبدیل

عالیہ شاہد فوڈ سکیورٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ، ارشد رانا جوائنٹ سیکر ٹری تعینات راجہ تنویر اور احسن منیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سمیت گریڈ 21 اور 20 کے 3 افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق راجہ تنویر اعظمی (بی ایس-20) جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ عالیہ شاہد گریڈ 21 کو نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکر ٹری تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور گریڈ 21 کے افسر جودت ایاز کو بیرون ملک (سعودی عرب) دس دن کی تنخواہ کے ساتھ رخصت دے دی گئی جبکہ گریڈ 18 کے ا حسن منیر بھٹی کو واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محمد ارشد رانا (بی ایس-20) کو نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن میں جوائنٹ سیکر ٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے میں تعینات محمد شعیب خان کی خدمات وفاقی کانسٹیبلری (ایف سی) کو سونپ دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں