عازمین حج کیلئے بائیومیٹرک لازمی،17فروری آخری تاریخ

 عازمین حج کیلئے بائیومیٹرک  لازمی،17فروری آخری تاریخ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) رواں سال حج کے متوقع عازمین اب 17 فروری تک بائیومیٹرک کرا سکتے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے۔۔۔

 بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، 17 فروری کے بعد بائیو میٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کر سکیں گے ، موبائل ایپ سعودی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جا سکتی ہے ،عازمین حج کی سہولت کے لئے چھ شہروں میں قائم تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے ، عازمین حج کو فوری طور پر بائیو میٹرک کیلئے سعودی ویزا مراکز سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں