2025 میں35وزارتوں،اداروں میں650سے زائد اصلاحات متعارف

2025 میں35وزارتوں،اداروں  میں650سے زائد اصلاحات متعارف

اسلام آباد(مدثرعلی رانا)حکومت کی جانب سے گزشتہ سال 2025کے دوران 35 وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں ساڑھے 6 سو سے زائد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ اصلاحات فنانس، پلاننگ، انرجی، کامرس کے شعبوں لاء اینڈ جسٹس، ریگولیٹری باڈیز، آڈٹ فریم ورک، ہیلتھ، ہاؤسنگ، پاور، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل گورننس، کلائمیٹ چینج، انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کے شعبوں میں کی گئی ہیں، 2026 کے دوران ان اداروں میں آپریشنل، سٹرکچرل گورننس، ایس ڈی جیز کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کا ٹارگٹ ہے ، 2 سو سے زائد اصلاحات اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نافذ کی گئی ہیں جس سے شفافیت میں اضافہ اور صوابدیدی اختیارات میں کمی آئی ہے ۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی ازسرنو تشکیل کے ذریعے پاور سیکٹر میں 1.4 ٹریلین روپے کی بچت متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں