پاکستان،کمبوڈیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دوسرا دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

پاکستان،کمبوڈیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دوسرا دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان-کمبوڈیا تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی روابط، کمبوڈین وفد پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا۔

 وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے کمبوڈین وزیرِ تجارت چام نمول کااسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا،مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے قبل کمبوڈین وزیرِ تجارت سے رانا احسان افضل خان نے استقبالیہ ملاقات بھی کی، پاکستان-کمبوڈیا مشترکہ تجارتی کمیٹی (JTC) کا دوسرا دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہو گا۔جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی (JTC) کے دوسرے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں