2 کیسز میں اشتہاری قرار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں سابق وزیر اعلی ٰکے پی کے علی امین گنڈا پور اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود ملزم عدالت پیش نہ ہوئے ، عدالت نے متعدد بار طلب کرنے کے باوجودپیش نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا،بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں،علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔