خواتین وکلاء کو سازگار ماحول سہولیات کی فراہمی ناگزیر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایوانِ عدل پنڈ دادنخان کا دورہ کیا، انہوں نے عدالتی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اور نظامِ انصاف مزید مؤثر بنانے کیلئے حکام کو ہدایات جاری کیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خواتین وکلا کی سہولت کیلئے نو تعمیر شدہ لیڈیز بار روم کا افتتاح کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا عدالتی اداروں میں خواتین وکلاء کو سازگار ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ چیف جسٹس نے ایوانِ عدل میں پودا بھی لگایا۔