جوسسٹم پراعتراض کریں انکوسزاتوملتی:جسٹس محسن کیانی
یہ بڑی بدقسمتی :وکیل،یہ توآپ نے پہلے سوچناتھا،دوران سماعت مکالمہ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے اہم مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ سسٹم پر اعتراض کریں ان کو سزا تو ملتی ہے ،اس ہر وکیل نے جواب دیاکہ یہ بڑی بدقسمتی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ نے اس سسٹم پر اعتراض کرنے سے پہلے یہ سوچنا تھا۔