مرغوں کی لڑائی پر جواکھیلتے 12 ملز موں کیخلاف مقدمہ

مرغوں کی لڑائی پر جواکھیلتے 12 ملز موں کیخلاف مقدمہ

ستیانہ کے علاقے میں جوا کروایا جا رہا تھا ،2 ملزم پکڑے گئے ،10 فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 12 ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ستیانہ کے علاقے میں ملز موں کی جانب سے مرغوں کی لڑائی کروا کر جوا کھیلا جا رہا تھا۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملز موں کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ ان کے دیگر 10 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ میں ملوث 12 ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں