بچوں کی مدد سے خاوند کو تیل چھڑک کرزندہ جلا دیا

 بچوں کی مدد سے خاوند کو تیل چھڑک کرزندہ جلا دیا

موضع بوڑھے اوٹھ میں جاویدبٹ پر سکینہ، بیٹیوں اوربیٹے نے تیل چھڑکا تحصیل ہسپتال مریدکے میں دم توڑگیا،بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیوی نے بچوں کی مدد سے خاوند کو تیل چھڑک کرزندہ جلا دیا،بتایاگیا ہے کہ نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں بوڑھے اوٹھ میں جاوید بٹ کو اس کی بیوی سکینہ، بیٹیوں فائزہ اور خدیجہ اور بیٹے نعمان نے تین نامعلوم ملزمان کی مدد سے تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ شدید جھلس گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے مقتول کے ضعیف العمر بھائی محمد رمضان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں