متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی واشیاسے محروم
ڈاکوؤں نے لو ئر مال میں طیب سے 2 لاکھ نقدی ، موبا ئل فون لوٹ لیا برکی ، ہنجروال سے گاڑیاں ،شالیمار ، گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے ۔ لو ئرمال میں طیب سے 2 لاکھ روپے اور موبا ئل فون،کاہنہ میں اسماعیل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون،مغلپورہ میں طاہر سے 1 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں منیب سے 1لاکھ 60ہزارروپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں جمشید سے 1 لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔برکی اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شالیمار، گلشن اقبال اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔