زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں  2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی(این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 6 فروری 2026 کو 21 ارب 37 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق سرکاری زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں