کراچی وفاق کے حوالے ، مطالبہ غلط
کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سانحہ گل پلازہ کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سے ہمدردی کے بجائے سانحے پر سیاست کی جاتی رہی اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں مصروف رہیں۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پورے عرصے کے دوران کسی کو متاثرین اور لاپتا افراد کی فکر نہیں رہی، پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کردیا اور شہر کو وفاق کے حوالے کردیا جائے ۔ پیپلز پارٹی متعصب اور کرپٹ ترین جماعت ہے لیکن کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غلط ہے ۔