اونٹوں کا مقابلہ حسن، بوٹوکس والے اونٹ مقابلے سے باہر
مسقط(نیٹ نیوز)عمان کے دارالحکومت مسقط میں اونٹوں کا مقابلہ حسن منعقد ہوا جبکہ درجنوں اونٹوں کو صرف اس لیے مقابلے سے باہر کردیا گیا کہ انہیں خوب صورت بنانے کے لیے بوٹوکس کا استعمال کیا گیا تھا۔ مقابلہ حسن میں درجنوں اونٹوں کو بوٹوکس انجکشن کے استعمال پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔
عرب اور خلیجی ریاستوں میں اونٹ کو عزت اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اونٹوں کا مقابلہ حسن باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے ۔میڈیا نے بتایا کہ سالانہ مقابلہ حسن میں مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال میں تقریباً 20 اونٹ باہر ہوگئے تھے ۔عرب میں اونٹوں کا مقابلہ حسن منعقد کرنے والی تنظیم نے اونٹوں کو خوب صورت دکھانے کے لیے اس طرح کے مصنوعی طریقے اپنانے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے ، اسی لیے ماضی میں سعودی عرب میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔