کیا انسانوں میں خود غرضی کا جذبہ کم کیا جا سکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دماغ کو دئیے جانے والے ہلکے برقی جھٹکے انسان کے رویّے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔جریدے پلاس بائیولوجی PLOS Biology میں شائع تحقیق کے مطابق دماغ کے 2 مخصوص حصوں کو متحرک کرنے سے افراد میں فیاضی اور دوسروں کے لیے قربانی دینے کا جذبہ نمایاں طور پر بڑھ گیا۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب ان دماغی حصوں کو بیک وقت فعال کیا گیا۔
تو اس بات کے امکانات بڑھ گئے کہ وہ فرد انعامی رقم میں سے زیادہ حصہ دوسرے شخص کو دینے کا فیصلہ کرے گا۔اس مطالعے کے لیے سائنس دانوں نے تقریباً 44 افراد کو ‘ڈکٹیٹر گیم’ میں حصہ لینے کی پیشکش کی۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جب دونوں دماغی حصوں میں گاما ویوز کی ہم وقتی تال میل موجود تھی تو شرکاء زیادہ امکان کے ساتھ ایثار پر مبنی فیصلہ کرتے تھے ۔