بھارت:فالوورز نہ آنے پر 10یوٹیوبر نے اپنا سٹوڈیو جلا دیا
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی یوٹیوبر نے فالوورز حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد مایوس ہو کر اپنے سٹوڈیو کو آگ لگا دی۔ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک 27 سالہ یوٹیوبر ودھایک پرجاپتی نے ہفتے کی رات اپنے گھر میں بنائے سٹوڈیو کو آگ لگا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور پڑوسی یوٹیوبر کے خاندان کو بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔
واقعے میں 10 لاکھ کا سامان جل گیا۔ یوٹیوبر کے پڑوسیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ودھایک پرجاپتی نے جدید سٹوڈیو کی تعمیر کے لیے اپنی آبائی زمین بیچ دی تھی اور اُنہیں یوٹیوب سٹارڈم حاصل کرنے کی امیدیں وابستہ تھیں لیکن جب کئی مہینوں کے بعد بھی وہ فالوورز حاصل نہیں کر سکے تو شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے ۔پڑوسیوں نے مزید بتایا ہے کہ یوٹیوبر گزشتہ 1 ہفتے سے سب سے الگ الگ رہنے لگا تھا اور پھر ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اس نے خود کو سٹوڈیو کے اندر بند کر کے اسے آگ لگا دی۔