سالانہ فلاور شو، ثقافتی نمائش کا افتتاح
اسلام آباد(اے پی پی)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ ایچ ایم کھوجا گارڈن نواب شاہ میں تین روزہ سالانہ فلاور شو، آرٹس، سائنس اور ثقافتی نمائش 2026 کا افتتاح کیا۔
ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران بختاور کیڈٹ کالج کے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز کے ذریعے خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور دیگر فنی مظاہرے پیش کئے۔