بریک فیل، ہڑپہ اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں ڈی ریل
چیچہ وطنی(اے پی پی)کراچی سے جیابگا جانیوالی مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اور کراچی سے آنیوالی مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک پر منتقل کیا گیا۔ بوگیوں کو پٹڑی سے ہٹانے کیلئے ریلیف ٹرین نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ،حکام کے مطابق ٹریک کو بحال کرنے میں 4سے 5گھنٹے درکار ہیں۔