لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن بینچ سماعت کریں گے

 لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن بینچ سماعت کریں گے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں 16 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کیا۔

روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کے لیے 9  ڈویژن بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے 25 ججز بطور سنگل بینچ فرائض انجام دیں گے ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم بینچ ٹیکس اور کمرشل اپیلوں کو سنے گا جبکہ جسٹس شہباز رضوی انسداد دہشت گردی اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے ۔جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنیچز سول اپیلوں کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس فاروق حیدر قتل اور منشیات کے مقدمات، جسٹس امجد رفیق نیب کیسز جبکہ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں