پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا

 پی ڈی ایم اے نے پنجاب  کے میدانی علاقوں میں بارشوں  بارے الرٹ جاری کردیا

لاہور(اے پی پی)پی ڈی ایم اے نے 16 سے 17 فروری کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق16فروری کو ہلکی بارشوں کا سسٹم ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں 17فروری کو بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، لیہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسی دوران ڈی جی خان کے بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں