پی ٹی آئی کے مراد سعید کااحتجاج ،سینیٹرشپ سے مستعفی

پی ٹی آئی کے مراد سعید کااحتجاج ،سینیٹرشپ سے مستعفی

سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یکمشت استعفے دینے چاہئیں عمران خان کو ذاتی معالجین کی موجودگی میں علاج فراہم کیا جائے :پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے بطور احتجاج سینیٹرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ،انہوں نے استعفیٰ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کولکھے گئے خط میں ارسال کیاہے ،پی ٹی آئی نے مراد سعید کے استعفیٰ کی تصدیق کردی۔ مراد سعید نے پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین کی موجودگی میں فوری علاج فراہم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،پرامن دھرنے دینے والے ارکان کو پارلیمنٹ میں محصور کیا گیا۔مرا دسعید نے اپنے خط میں لکھاکہ ہمیں فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یکمشت استعفے دینے چاہئیں ۔ عوام، پارٹی تنظیمیں، یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف اپنے اپنے شہروں کی مرکزی سڑکیں بند کرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں،موجودہ حکومت کی جڑوں پر وار کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں