رمضان المبارک میں وفاقی آئینی عدالت کے دفتری اوقات صبح 9سے دوپہر 2بجے تک ہونگے

رمضان المبارک میں وفاقی آئینی  عدالت کے دفتری اوقات صبح  9سے دوپہر 2بجے تک ہونگے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر پرہوگا،پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے ،جمعہ اور ہفتہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے ،دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کوئی بھی کیس وصول نہیں کیا جائے گا،انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں