فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچوں کی نسل کشی جاری

فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچوں کی نسل کشی جاری

دہشتگردوں نے میر ا بیٹا اغوا کر کے 26دن بعد شہید کر دیا :والدہ نوید نوید کے 3 بچوں کو یتیم کر دیا گیا، یہ بلوچ قوم کے د وست نہیں:ہمشیرہ

تربت(آئی این پی)فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچوں کی نسل کشی جاری ،بھارتی پراکسیز کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا، بلوچ عوام فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بیانیہ کو مسترد کر کے بلوچ نسل کشی کیخلاف آواز اٹھانے لگے ۔فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلیدہ کے رہائشی نوید ہاشم کے اہلِ خانہ نے تربت میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ نوید ہاشم کی والدہ نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے میرے بیٹے کو اغوا کر کے 26 دن تک لاپتہ رکھا اور اس دوران میرے بیٹے پر تشدد کیا اور اذیتیں دے کر شہید کر دیا اور پھر لاش کو پیرکین میں پھینک دیا ،کوئی بلوچ اپنے بھائیوں کے ساتھ ایسا کر ہی نہیں سکتا،ماؤں کے دل مت توڑیں۔شہید نوید ہاشم کی بہن نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے تین معصوم بچوں سے ان کے باپ کا سایہ چھین کر انہیں یتیم کر دیا ،اگر اس طرح فتنہ الہندوستان بے گناہ لوگوں کو مار کر پھینک دیتی ہے تو یہ بلوچ قوم کے دوست نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں