پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کو مرحلہ وار بند کرنیکا فیصلہ

پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کو مرحلہ وار بند کرنیکا فیصلہ

تجارتی سرگرمیاں روکنے ،نئی انشورنس پالیسی جا ری نہ کرنے کی ہدایت وزارت مواصلات نے قانونی ، انتظامی رہنمائی کیلئے ایس ای سی پی کوخط لکھ دیا

 اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو مرحلہ وار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت مواصلات نے باضابطہ طور پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا ہے ۔ دستاویز کے مطابق پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی تجارتی سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں گی، کوئی نئی انشورنس پالیسی جاری کی جائے گی اور نہ ہی پرانی پالیسیوں کی ازسرنو تجدید ہوگی۔ کمپنی میں عملے کو کم سے کم سطح پر رکھا جائے گا تاکہ صرف موجودہ بیمہ کنندگان کے کلیمز اور میچورٹی کی ادائیگیاں کی جا سکیں، مذکورہ فیصلہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں اس معاملے کو سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن پاکستان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ قانونی اور انتظامی رہنمائی حاصل کی جا سکے ۔وزارت مواصلات کے مطابق اس وقت سرکاری ملکیتی انشورنس کمپنی کو مرحلہ وار بند کرنے کے لیے کوئی واضح قانونی طریقہ کار موجود نہیں اس لیے ایس ای سی پی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کمپنی ایکٹ 2017، انشورنس قوانین یا کسی خصوصی حکومتی ہدایت کی روشنی میں قانونی راستہ تجویز کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں