مرزا اختیار بیگ کی دہری شہریت کا کیس،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں این اے 241 سے کامیاب پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دہری شہریت کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست گزار خرم شیر زمان نے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ دہری شہریت کے حامل ہیں، اس بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔