پشاور ہائیکورٹ کا سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم
پشاور (آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کو رمضان میں سحری اورافطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا اگر لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہو تو شفاف شیڈول جاری کیا جائے اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب برتا جائے ۔ دوران سماعت پیسکو کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس معاملے کیلئے متعلقہ اپیلیٹ ٹریبونل موجود ہے ۔