پہلی ششماہی :فری لانسرز نے 557 ملین ڈالرز کا ریکارڈ زرمبادلہ کمایا
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر )پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں عالمی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 557 ملین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ کمایا۔۔۔
یہ کامیابی گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کر رہی ہے ۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا فری لانسرز کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ، جس سے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس جیسے شعبوں میں پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اہم مرکز کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ،پاکستان میں 170 سے زائد وینچر کیپیٹل سٹارٹ اپس موجود ہیں جن کی مشترکہ انٹرپرائز ویلیو 4 بلین ڈالرز سے زائد ہے ، جو بھارت، دبئی اور نیویارک جیسے عالمی سرمایہ کاری مراکز کو پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔