25 فروری کو عمران کی ہسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے تک محدود ہوگی:طارق فضل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، سٹاف رپورٹر) وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے عمران خان کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی تصدیق کردی ، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے کی حد تک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے انجکشن کے حوالے سے مجوزہ تاریخ 25 فروری ہے ، جس کے ٹھیک ایک ماہ بعد انہیں تیسرا انجکشن لگایا جائے گا اور یہ علاج اسلام آباد ،راولپنڈی میں دستیاب بہترین ہسپتال میں کیا جائے گا ، طارق فضل نے صدارتی خطاب کے لئے 2مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، 2مارچ کوصدر مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔