پوسٹ آفس کے ذریعے بل بجلی جمع کروانے کی سہولت ختم کرنیکا اعلان
لاہور (این این آئی)پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
لیسکو صارفین کو سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے یہ اہم اقدام کیا گیا ہے ،اب صارفین بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں، متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔