2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل تھی:اختیار ولی

2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل تھی:اختیار ولی

جمعہ آگیا تھا لیکن عمران چاہتے تھے صبح ہی انہیں بنی گالہ یا نتھیا گلی بھیج دیں ہر پارٹی سمجھتی ہے فیصل واوڈا ہمارا بچہ ہے ، ‘‘بات نکلے گی ’’ میں اظہارخیال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیارولی خان نے دعویٰ کیا کہ 2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی۔ دنیا نیوز کے پروگرام‘‘بات نکلے گی’’میں گفتگو کرتے اختیارولی خان نے کہا رانا ثنا اللہ نے دوڈیل کا ذکرکیا میں نے تین ڈیلوں کا کہا ہے جبکہ فیصل واوڈا کی کسی بات پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔فیصل واوڈا کا بیگانی شادی میں عبداللہ والا رول ہے ، اگر فیصل واوڈا ایسا نہیں کریں گے تو میڈیا میں کیسے ‘‘ان ’’رہیں گے ، آج تک یہ معلوم نہیں فیصل واوڈا کی پارٹی کونسی اورکس کی ترجمانی کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا کو ہر پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارا بچہ ہے ، فیصل واوڈا کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہر، بیرسٹرسیف لیڈ کر رہے تھے ۔اختیارولی خان نے مزید کہا کہ اس ڈیل میں کچھ حد تک شیرافضل مروت بھی شامل ہوئے تھے ، حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر رہے تھے ، ڈیل تقریبا فائنل ہو چکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ انہیں دو دن انتظار کے بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کردیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں