پی ٹی آئی رمضان میں احتجاج مو خرکردے ، اسیر رہنما

 پی ٹی آئی رمضان میں احتجاج مو خرکردے ، اسیر رہنما

بانی باوقار انداز میں قید کاٹ رہے ،زرداری کا بیان قابل مذمت :میڈیا کو خط

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج موخر کرنے کی اپیل کردی،شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی جانب سے میڈیا کو ایک مشترکہ خط لکھا گیا جس میں رہنماؤں نے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک مو خر کردی جائے ۔خط میں صدر آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کے خلاف حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔اسیر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے ، ان کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو اعتماد میں لے کر علاج معالجہ کرایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں