اسلام آبادہائیکورٹ:این ایچ اے ڈیپوٹیشن تعیناتی کیس کاتحریری حکم جاری

اسلام آبادہائیکورٹ:این ایچ اے ڈیپوٹیشن تعیناتی کیس کاتحریری حکم جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکور ٹ نے این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتی اور ری اسٹرکچرنگ پلان سے متعلق کیس میں چیئرمین این ایچ اے کو ری اسٹرکچرنگ پلان فوری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے۔

 کہ آئندہ سماعت پر این ایچ اے کا متعلقہ ذمہ دار افسر عدالت پیش ہو۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔،جس میں عدالت نے این ایچ اے کو آئندہ سماعت پر ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا این ایچ اے کے وکیل نے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں