غربت کو غیر معمولی بحرانوں کے تناظر میں دیکھا جائے : مشیرخزانہ
غربت خاتمے کیلئے سماجی تحفظ، صوبائی اخراجات اورترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں غربت کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سماجی تحفظ، صوبائی اخراجات اور ہدف شدہ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ غربت کے اعدادوشمار پر تفصیلی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 2018-19 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی جو 2024-25 تک بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان اعدادوشمار کو پاکستان کو درپیش غیر معمولی عالمی اور مقامی بحرانوں کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے ۔ان کے مطابق مالی سال 2019 کے بعد کوروناوبا، عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور جغرافیائی کشیدگی نے پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ۔ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہیہے ۔