پاکستان کے قرض ، واجبات 138 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

پاکستان کے قرض ، واجبات 138 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

بیرونی قرضوں پر سود میں 84فیصد اضافہ، 3سال میں ساڑھے 3ارب ڈالر ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ذمے قرض اور واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔اکنامک افیئرزڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں84 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 3 سال میں سود کا حجم بڑھ کر 3اعشاریہ 59 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے مقابلے گزشتہ سال سود کی ادائیگی 1اعشاریہ 67 ارب ڈالر بڑھ گئی، سود آئی ایم ایف، عالمی بینک، اے ڈی بی اور کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا۔ سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈیپازٹس پر سود وصول کیا۔دستاویز کے مطابق سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13 ارب 32 کروڑ ڈالرخرچ ہوئے ، پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال 1اعشاریہ 71 ارب ڈالر اضافہ ہوا جبکہ پاکستان نے گزشتہ 3 سال میں 9اعشاریہ 73 ارب ڈالرقرض کی رقم واپس کی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 10اعشاریہ 64 ارب ڈالر کے نئے قرضے سائن کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں