پائیدارترقی اگلا ہدف

پائیدارترقی اگلا ہدف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے ، چینی تعاون ترقی کی رفتار بڑھائے گا۔چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے کی تقریب میں علی پرویز ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر اور چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے خطاب کیا۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ چینی قیادت، حکومت اور عوام کو نئے چینی سال کی دلی مبارکباد دیتا ہوں، چین نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی۔انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکلا، پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے ، چینی تعاون ترقی کی رفتار بڑھائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں